وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) طلب کرلیا ، پندرہ نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا ،اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت ہوگی ، مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملے بھی زیر غور آئیگا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم، پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر بھی بات چیت ہوگی،اجلاس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ کابینہ کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا،کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ۔فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر ممبر کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،فرسٹ وویمن بنک لمیٹڈ کے صدر کی تقرری بھی ایجنڈے میں موجود ،کابینہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی میں حکومتی حصص کو بیچنے کی منظوری پر غور کریگی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ،لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تعمیر بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے بورڈ کی ازسر نو تعمیر اور رولز میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہے ،پاکستان نیوی سے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جنرل مینجر کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔