موٹروے پر چھ سو سی سی ہیوی بائیکس کی اجازت دینے دینے سے متعلق عمل درآمد کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی

0

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں موٹروے پر چھ سو سی سی ہیوی بائیکس کی اجازت دینے دینے سے متعلق عمل درآمد کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ نیشنل ہائی وے پولیس نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک دن موٹر بائیکس چلانے کی اجازت دی۔ وکیل بائیکرز کلب نے کہاکہ ایک دفعہ اجازت دی گئی فیصلے پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ایک دفعہ اجازت مل گئی عدالتی حکم پر عمل درآمد تو ہوا ہے نا۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 600 سو سی سی ہیوی بائیکس کو موٹروے پر چلنے کی اجازت دی تھی،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر موٹروے پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.