سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کیخلاف نیب کی جانب سے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا

0

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کیخلاف نیب کی جانب سے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔ پیر کو جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس امین الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کا مقدمہ چل رہا ہے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ سپریم کورٹ میں درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر واپس لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کی نیب کیخلاف آبزرویشنز ٹرائل پر اثرانداز نہیں ہونگی،سندھ ہائی کورٹ کا وارنٹ معطلی کا فیصلہ کسی کیس میں بطور نذیر استعمال نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.