امریکا کی پابندیاں فضول نشہ ہیں،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

0 44

جنیوا(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ملک کے خلاف امریکا کی پابندیوں کو ایک فضول نشہ(مشق) قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نشے کی عادت والا یہ کردار دوستوں اور دشمنوں، دونوں کویکساں متاثر کرتا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکا کی پابندیوں کی حکمتِ عملی غیر دانش مندانہ اور ایک فضول نشہ ہے۔امریکا کی اس حالت کی کوئی سرحد یا سرحدیں نہیں کہ وہ کیا کرے یا کیا نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ نشے کی عادت والا یہ کردار دوستوں اور دشمنوں، دونوں کویکساں متاثر کرتا ہے۔الّا یہ کہ اس کو اجتماعی طور پر پیچھے دھکیل دیا جائے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ سال مئی میں جولائی 2015ء میں ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے۔اس کے بعد سے ان کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف سخت پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔امریکا نے حال ہی میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے تعلق رکھنے والے نو افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عاید کی تھیں۔ان میں ان کا چیف آف اسٹاف،ایک بیٹا اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.