Daily Archives

March 23, 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کوئٹہ آمد ‘ ڈی آئی جی سے دلچسپ مکالمہ

کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ سے دلچسپ مکالمہ ہوا، سہیل آفریدی نے کارکنوں کی گرفتاریوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مجھے خوش آمدید کہا جا رہا ہے اور دوسری جانب ہمارے…

حکومت بلوچستان کا تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31 مارچ تک کی توسیع کا اعلان

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایران جنگ کے تناظر میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے کفایت شعاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جس…

بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب حملے عالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، روس

روسی ایوان صدر کریملن نے کہا ہے کہ ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب حملے عالمی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ جوہری تنصیبات کے قریب حملے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ترجمان کریملن کا…

اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہا ہوں، عثمان وزیر

ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ وہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے۔ بھارتی حریفوں کو شکست دے کر ہیٹرک مکمل کرنے والے عثمان وزیر نے جیو نیوز کو انٹرویو میں بتایا کہ ہانیہ عامر ایک بہترین فائٹر ہیں،…

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو کمزور اور ناکام رہنما قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی سربراہ آئزک ہرزوگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "کمزور اور ناکام رہنما" قرار دے دیا۔ اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہرزوگ نے کئی بار وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو…

دنیا کو اس وقت 70 کی دہائی سے بڑے توانائی بحران کا سامنا ہے، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس وقت تیل کے تاریخی بحران کا سامنا ہے۔  ایجنسی کے مطابق ایسا بحران نہ دنیا نے نہ صرف 1970 کی دہائی میں آئے تیل کے دو بحرانوں میں دیکھا، نہ 2022 میں روس یوکرین جنگ کے بعد کا گیس کا…

ایران کے برطانیہ کو براہِ راست نشانہ بنانے کی فی الحال کوئی اطلاعات نہیں، سر کیئر اسٹارمر

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام پر غور کرے گی۔  لندن میں انکا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں برطانوی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ایران کے برطانیہ کو براہِ راست نشانہ بنانے کی فی…

آئی سی سی نے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا

پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان کو اچھی کارکردگی پر صلہ مل گیا۔ آئی سی سی نے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا، انہیں فروری میں غیرمعمولی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی بیٹر نے…

سپارکو نے پاکستان کی پہلی جیو اے آئی کلائمیٹ آبزرویٹری قائم کر دی

سپارکو نےموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اسپیس فار کلائمیٹ انیشیٹو کا آغاز کر دیا۔ سپارکو نے پاکستان کی پہلی جیواے آئی کلائمیٹ آبزرویٹری قائم کر دی ،فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات اور گلیشیئرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ …

صدر اور وزیراعظم کی یوم پاکستان پر پوری قوم کو دلی مبارک باد

صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان پر پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہی کے دن 1940ء…