میرا عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گی

0

لاہور( این این آئی)اداکارہ میرا عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گی ۔میرا نے بتایا کہ عنقریب عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہورہی ہوں جہاں اپنے ،اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگوں گی۔ انہوںنے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی یقینا ایک سعادت ہے اور اللہ پاک ہر مسلمان کو اس کی توفیق دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.