ایک سال میں تمام ٹرینیں اپ گریڈ نہیں ہو سکتیں: محمد حنیف عباسی

0

ملتان میں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں اصلاحات کی ہیں، خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم قراقرم ، ملت سمیت دیگر ٹرینوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

 

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 88 ارب سے 115 ارب روپے تک ریونیو کو لے گئے ہیں، جبکہ لیز کی آمدن 8 ارب سے 16 ارب روپے تک لے گئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ ریلوے کا کہنا ہے کہ روہڑی تا کراچی ٹریک کو اپ گریڈ کریں گے، روہڑی سے ملتان تک ٹریک پر بھی کام کیا جائے گا۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ریلوے کی بہتری کے لیے صوبوں سے بھی بات کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.