چین کا چینگ ای 7 مشن 24 اگست کو چاند کے قطب جنوبی پر جانے کیلئے روانہ ہوگا

0

چین کی جانب سے چاند کی جانب ایک پیچیدہ اور ملٹی اسپیس کرافٹ مشن روانہ کیا جا رہا ہے۔

یہ مشن چاند کے قطب جنوبی کے قریب اترے گا اور وہاں برف اور پانی کے شواہد تلاش کرے گا۔

یہ مشن 24 اگست کو چین کے ہینان آئی لینڈ کے وین چانگ سیٹلائیٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا جائے گا۔

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لانگ مارچ 5 راکٹ کے ذریعے چینگ ای 7 مشن روانہ کیا جائے گا۔

اس مشن میں چاند کے قطب جنوبی پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور وہاں کے گڑھوں میں موجود پانی اور برف کی موجودگی، حجم اور دیگر سوالات کے جوابات حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

چاند کے اس حصے میں بخارات کو ریموٹ سنسنگ کے ذریعے دیکھا گیا ہے مگر اب تک ان کی پیمائش یا نمونوں کو حاصل نہیں کیا جاسکا۔

چینگ ای 7 کو 2030 میں چاند پر چین کے انسان بردار خلائی مشن کے تکنیکی بنیاد رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

یہ مشن ایک آربٹر، لینڈر، روور اور ہوپر اسپیس کرافٹ پر مشتمل ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.