سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ
سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں 52 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 547 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 77 ہزار 136 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 458 روپے بڑھ کر 4لاکھ 09 ہزار 67 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 210 روپے کے اضافے سے 7ہزار 379 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 180 روپے کے اضافے سے 6ہزار 326 روپے کی سطح پر آگئی۔
