ہائیکورٹ کا جج ویڈیو کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست کو دوبارہ سننے کا حکم
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست کو دوبارہ سننے کا حکم دیدیا ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ سائبر کرائم کورٹ دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست دوبارہ سنے،مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنا ہے یا نہیں سائبر کرائم عدالت فیصلہ کرے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ سائبر کرائم عدالت درخواست پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرے۔ ہائی کورٹ نے دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا پہلا فیصلہ کالعدم قرار دیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائبر کرائم عدالت کا پہلا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی استدعا کی تھی ۔ اسلام آباد کی سائبر کرائم کورٹ نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی تھی۔ایف آئی اے نے سائبر کرائم عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔