نہ جھنجھٹ، نہ محنت! جلے برتن کو صاف کرنے کے 5 جادوئی طریقے

0 5

نہ جھنجھٹ، نہ محنت! جلے برتن کو صاف کرنے کے 5 جادوئی طریقے

ہر خاتون  کو کبھی کبھی کچن میں جلے ہوئے برتن کا سامنا لازمی  ہوتا ہے جلے ہوئے برتن کو صاف کرنے کے لیے سخت  محنت اور وقت ضرورت  ہوتا ہے تا ہم اب جلے ہوئے برتن کو صاف کرنے اور بغیر رگڑےواپس ہ چمکانے کے  پانچ  آسان طریقے سامنے آگئے ہیں ۔

ان سب  طریقوں کو آزما کر آپ اپنے جلے ہوئے پین کو بغیر کسی اسکربر کے دوبارہ چمکدار بنا سکتی ہے ، یہ سادہ اور قدرتی طریقے آپ کے وقت کی بچت کریںگے  آپ کو صاف ستھرا پین ملے گا، جسکے آپ دوبارہ استعمال کر سکیں گی۔

بیکنگ سوڈا اور سرکہ 
بیکنگ سوڈا اور سرکہ دونوں صفائی کہ  بہترین چیزیں  ہیں، جلے ہوئے پین کو صاف کرنے کے لیے ایک کپ سرکہ ڈالیں اور اسے اُبلنے دیں جب یہ اُبلے ، پین کو آنچ سے اُٹھا کر اس پر بیکنگ سوڈا ڈال  دیں۔ اسے کم سے کم 10 منٹ تک رہنے دے ۔ اس کے بعد، آپ آسانی سے برتن کو صاف کر سکتے ہے

ڈش صابن سے ابالنا

اگر آپ سمجھتی ہے کہ ڈش واشنگ مائع صابن کا استعمال زبردست  حل ہو سکتا ہے اس طریقے کےلیے پین میں پانی ڈال  کر اس میں ڈش واشنگ صابن کہ  چند قطرے ڈالیں اور اسےدس  منٹ تک اُبلنے  پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں، اور آپ دیکھیںگے کے جلے ہوئے حصے نرم ہو کر صاف ہو جائیں گے۔

لیموں اور پانی کا طریقہ
لیموں کو کچن میں صفائی کے لیےہمیشہ  استعمال ہوتا ہے، اور  آپ اسے اپنے جلے ہوئے پین کی صفائی کیلئے بھی استعمال کر سکتی ہے ۔ ایک لیموں کا حصہ  پانی کے ساتھ پین میں ڈال کرابال لیں ۔ چند منٹ تک اُبالنے کہ  بعد اسے چھوڑ  دیں اور پھر داغوں دھبوں  کو صاف کرتے وقت دیکھیں کہ وہ آسانی سے صاف ہو  جاتے ہیں اسکے علاوہ، یہ آپ کے کچن   کو خوشبو دار بھی بنا تا ہے۔

 

ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا استعمال
ہائیڈروجن پرآکسائیڈ بھی جلے ہوئے   کو صاف کرنے کیلئے  ایک مؤثر طریقہ ہے۔ جلے ہوئے حصے پر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ڈالیں اور اسکو  کچھ  منٹ تک ہلکی آنچ پر گرم کریں تا کہ بلبلے بن جائے پھر آنچ بند کر دیں بند کر کے اسکو  بیٹھنے دیں اور بعد میں پین کو آسانی سے دھوئیں یہ طریقہ جادو کی طرح کام کریگا ہے۔

نمک اور گرم پانی کا طریقہ
ایک اور آسان طریقہ یہ  کہ جلے ہوئے حصے پر نمک کی ایک موٹی تہہ ڈال  کر اسکو  گرم پانی میں ڈال دیں اسکو  رات بھر رہنے دو نمک داغوں کو توڑ دے گا، اور اگلے صبح  آپ ان داغوں کو آسانی سے صاف کرسکتے ، یہ طریقہ بہت مؤثر ہے اور آپ کے پین کو واپس  چمکدار بنا ئیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.