
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دے دیےعلی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کہ طلبہ کیلے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا گیا اور کہا کے پنجاب کے جتنے فی صد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فی صد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب،
کہ پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں۔ ۔ انھوں نے چیلنج کیا کے پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کہ باوجود اپنی آمدن میں (55) فی صد اضافہ کیا ہے، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فی صد سے (55) فیصد تک بڑھائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کہ پاس خزانے میں (176) ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے۔ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے ، اور کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا۔ پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے تین سو ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے الٹا (146) ارب روپے کا خسارہ کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم چار ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو دولاکھ روپے دے رہے ہیں۔ چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری 1 فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، میں اس پر مناظرے کیلے تیار ہوں۔




