کیسکوکی نادہندگان کے خلاف نوشکی ,مستونگ، قلات اورپشین میں کارروائی

0 26

کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگا ن اورغیرقانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری ہے جس کے تحت تمام نادہندہ صارفین کے کنکشنز بلاتفریق منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ غیرقانونی اورخودساختہ طورپرلگائے گئے کنکشنزکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر ایف آئی آر بھی درج کرنے کے لئے تحریری طورپر درخواست متعلقہ پولیس اسٹیشنوںمیں بھی جمع کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں کیسکوخضدارآپریشن سرکل کی ٹیموںنے کارروائی کرتے ہوئے قلات سب ڈویژن میں 5زرعی ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے جبکہ نوشکی سب ڈویژن کی ٹیم نے نوشکی شہرمیں کارروائی کرکے 24کنڈے ہٹاکر اُن کی برقی تاریں بھی قبضہ میں لے لئے اوربعدازاں اُنھی برقی تاروںکو نذرآتش کردیاگیا ۔ کیسکومستونگ سب ڈویژن نے کارروائی کے دوران 6زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اُتاردئیے جبکہ اس دوران متعدد گھریلوکنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔ خضدارسب ڈویژن میں کیسکوٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 5زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے اسی طرح کیسکوسوراب سب ڈویژن نے 2غیرقانونی ٹرانسفارمراُتارکرقبضہ میں لے لئے۔ علاوہ ازیں کیسکوپشین سرکل کے تحت بھی نادہندگا ن کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران پشین سب ڈویژن کی ٹیم نے پشین کے علاقوںمیں 3زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاور 2سیٹ ڈی فیوز فٹنگ اُتاردئیے ۔کیسکوقلعہ عبداللہ کی ٹیم نے بھی قانون نافذکرنے والے اداروںکے ساتھ مل کر کارروائی کے دوران 7زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے ۔ کیسکوبجلی کے بلوںکی وصولی کے لئے نادہندہ صارفین کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کررہی ہیں ۔لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ذمہ بجلی واجبات بروقت جمع کرانے کے ساتھ ساتھ بقایاجات کی ادائیگی کوبھی یقینی بنائیں بصورت دیگرکیسکوکی ٹیمیں اُن کے کنکشنز منقطع کریں گی علاوہ ازیںوہ تمام صارفین جنہوںنے غیر قانونی طورپرازخودبجلی کے کنکشنز لگارکھے ہیں اُنہیں بھی فوری طورپرہٹادیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.