ڈی آئی خان میں دستی بم حملے میں زخمی پولیس تھانے دار جاں بحق

0 32

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)پولیس سب انسپکٹر عنایت اللہ خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق 12 دسمبر کو ٹانک میں تھانہ گومل کی پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا تھا۔حملے میں زخمی ایس ایچ او تھانہ گومل سب انسپکٹر عنایت اللہ، ہیڈ کانسٹیبل شفیق، کانسٹیبل کوثر خان اور کانسٹیبل سعید الرحمان کو تشویشناک حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایس ایچ او تھانہ گومل سب انسپکٹر عنایت اللہ خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.