ہمیں اپنے اداروں کا بے حد احترام ہے ، ہم کسی غیر آئینی بات کو درست نہیں کہیں گے، قمر زمان کائرہ

0 29

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اداروں کا بے حد احترام ہے ، ہم کسی غیر آئینی بات کو درست نہیں کہیں گے۔ ایک انٹرویومیں پیپلز پارٹی رہنما قمر الزمان کائرہ نے بلاول بھٹو کی ابومچاؤ مہم کا جواب دیتے ہوئے کہا یہ ایک سیاسی بیان ہے جس کی طرف اشارہ ہے سب جانتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے اداروں کا بے حد احترام ہے لیکن ہم کسی غیر آئینی بات کو درست نہیں کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں سے پیار ہے اور انہیں ہم چاہتے ہیں اسی لیے کہتے ہیں کہ سیاست آپ کا کام نہیں ہے تاہم آج بھی سیاست میں مداخلت ہو رہی ہے،تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.