پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ہے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ہے،وزیراعظم عمران خان کا گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب اور بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا ہے،تمام تر مشکلات کے باوجود 40سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی قابل تعریف ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جاسکتا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب اور بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی سے مہاجرین کی مشکلات کا پوری دنیا کو ادراک ہوا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام تر مشکلات کے باوجود 40سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی قابل تعریف ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہمیں دنیا میں ان حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کے باعث لوگ مہاجر بننے پر مجبور ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ہر بین الاقوامی فورم کی طرح اس فورم پر بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحشیانہ اور غیر انسانی قبضے پر پوری دنیا کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جاسکتا ہے۔