بھارتی آرمی چیف کے بیانات متنازع قانون کیخلاف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0 31

بھارتی آرمی چیف کے بیانات متنازع قانون کیخلاف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کے آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی اور پٹنا سمیت دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں ،بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اور اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھی شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں شریک ہیں، اس کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس قانون کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات اور ایل او سی پر تیاریاں بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی طرف سے جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.