نگراں وزیر داخلہ بلوچستان کی تربت واقعے کی مذمت
وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے تربت کے علاقہ بالگتر ہونے والی ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معصوم اوربے گناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک مذمتی پیغام میں نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتاجبکہ عوامی مقامات پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے منافی فعل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ جاں بحق افراد کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی۔