روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات ، بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ پر تبادلہ خیال

0 26

اسلام آباد (این این آئی) روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف، ایڈمرل نکولئی اناطولیئویچ یومینوف نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف، ایڈمرل نکولئی اناطولیئویچ یومینوف نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے تو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی جس میں انہیں آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.