اسلام آباد ، اے این ایف کی کارروائی ، منشیات بیرون ملک اسگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
راولپنڈی (این این آئی)نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کے دور ان منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اے این ایف نے کہاکہ جدہ جانے والی خاتون کے قبضہ سے ایک کلو گرام کے قریب آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ اے این ایف نے کہاکہ روبینہ بی بی غیر ملکی آئر لائن کی پرواز کے یو 206 سے جدہ جا رہی تھی، ہیروئن انتہائی مہارت سے کپڑوں میں چھپا ئی گئی تھی۔اے این ایف نے کہاکہ ملزمہ روبینہ کا تعلق سرگودھا سے ہے، ایئرپورٹ پر ملزمہ کے دو سہولت کار محمد شفیق اور سبیل بھی گرفتار کئے گئے ۔ اے این ایف نے نکہاکہ تینوں گرفتار ملزمان پر مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔