جعلی اکاونٹس کیس ، سندھ روشن پروگرام کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے 2 ڈائریکٹرز نے پلی بارگین کرلی ، دونوں ملزمان بری

0 33

اسلام آباد (این این آئی)جعلی اکاونٹس کیس میں سندھ روشن پروگرام کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے 2 ڈائریکٹرز نے پلی بارگین کرلی جس پر احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو بری کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹرز نے سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر 32 کروڑ کا غیر قانونی فائدہ لینے کا انکشاف کیا ۔ نیب کے مطابق ڈائریکٹرز محمد جعفر اور عزیر تحسین نے کرپشن کا اعتراف کرلیا، دونوں ڈائریکٹرز نے لوٹے گئے 21 کروڑ روپے واپس کردئیے۔ چیئرمین نیب نے سندھ روشن پروگرام میں دونوں ڈائریکٹرز کی پلی بارگین منظور کرلی ۔احتساب عدالت نے بھی محمد جعفر اور عزیر تحسین کی پلی بارگین درخوست کی منظور کرلی اور دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.