احتساب عدالت ، یونین کونسل روات کے فنڈز میں خوردبرد کیس میں ملزم جاوید اختر کے جو ڈیشل ریمانڈ میں 10جنوری تک توسیع
اسلام آباد (این این آئی)ا حتساب عدالت نے یونین کونسل روات کے فنڈز میں خوردبرد کیس میں ملزم جاوید اختر کے جو ڈیشل ریمانڈ میں 10جنوری تک توسیع کر دی ۔ بدھ کوکیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ دور ان سماعت سیکرٹری یونین کونسل جاوید اختر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے ملزم جاوید اختر کے جوڈیشل ریما نڈ میں مزید توسیع کر دی ۔ عدالت کا ملزم کو 10جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔