ٹی وی ڈرامے نہیں بلکہ مارننگ شو کرنا اچھا لگتاہے ‘ندا یاسر

0 30

لاہور(این این آئی ) اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی ڈرامے نہیں بلکہ مارننگ شو کرنا اچھا لگتاہے ، شادی سے پہلے میں نے بے شمار ڈرامہ سیریل کئے مگر اب میںصرف مارننگ شو ہی کررہی ہوں ۔ ایک انٹر ویو کے دوران اداکارہ ندا یاسر نے کہاکہ میر ے شوہر یاسر نواز کا کوئی بھی سٹ کام ہو میں اس میں بھرپور کام کرتی ہوں جس میں میرے ساتھ میرے دیور دانش نواز بھی شامل ہوتے ہیںکیونکہ مجھے اپنے گھروالوں کے ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کر کے زیادہ سکون ملتا ہے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میری سٹ کام پر اداکاری کرتے ہوئے اکثر اپنے شوہر سے نوک جھوک بھی ہوجاتی ہے مگر وہ صرف سیٹ کی حدتک ہی رہتی ہے گھر میں ہم بہت اچھی اور بہترین زندگی گزار رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.