بر صغیر کے نامور موسیقار رشید عطرے کی 52ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی

0 28

لاہور(این این آئی) بر صغیر کے نامور موسیقار رشید عطرے کی 52ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔رشید عطرے کااصل نام عبدالرشید تھا اور وہ 1917 میں بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد خوشی محمد کا بھی اپنے دور کے نامور موسیقار وں میں شمار ہوتاتھا ۔ رشیدعطر ے نے فن موسیقی کا آغازتقسیم ہند سے قبل 1942 میںبننے والی فلم شیریں فرہاد سے کیا۔ اس کے بعد ممبئی میں 6 فلموں کی موسیقی ترتیب دی ۔رشید عطرے نے 80 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی جن میں بیشتر اردو تھیں۔انہوں نے موسیقار کے نام سے اپنی ذاتی فلم بھی بنائی ۔سرفروش، وعدہ، 7لاکھ، نیند، قیدی اور مکھڑا جیسی شہکار فلموں کی موسیقی دی اورتین نگار ایوارڈ اپنے نام کیے۔رشید عطرے 18دسمبر 1967 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔ لیکن اپنے تخلیقی کام کی وجہ سے وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.