اہم خبریںبین الاقوامی

آرمی چیف کے مطالبے پر بولیویا کے صدر مستعفی

سکرے: بولیویا کے صدر ایو مورالز نے متنازع صدارتی انتخابات کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والے ہنگاموں کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیدیا، بولیویا کے ملٹری چیف جنرل ولیمز نے صدر ایو مورالز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا،استعفے کا مقصد استحکام برقرار رکھنا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بولیویا کے صدر ایو مورالز نے متنازع صدارتی انتخابات کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والے ہنگاموں کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔ 20اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں صدر ایو مورالز کی جانب سے اپنی فتح کے اعلان کے بعد ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والے فسادات میں 3افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔ملک میں بڑے پیمانے پر پھوٹنے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد بولیویا کے ملٹری چیف جنرل ولیمز نے صدر ایو مورالز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔جنرل ولیمز کا کہنا تھا کہ داخلی صورت حال کے پیش نظر صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا، استعفے کا مقصد استحکام برقرار رکھنا ہے۔ایو مورالز نے بولیویا کے سرکاری نشریاتی ادارے پر قوم سے خطاب میں صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔بولیوین صدر کے مستعفی ہونے پر اپوزیشن کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں بھی دیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بولیویا کی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ تشدد سے باز رہتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جائے۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ موجودہ کشیدہ صورت حال کا پرامن حل تلاش کیا جائے اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button