بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

0 29

وشاکا پٹنم (این این آئی)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) بدھ کو وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 18 دسمبر کو وشاکاپٹنم کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.