اہم خبریںبین الاقوامی

قرغیزستان کے صدر کی شاہ سلمان سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

ریاض (این این آئی)وسطی ایشیائی ملک قرغیزستان کے صدر سورنبائی جینیبکوف نے گذشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون،باہمی تعلقات کے فروغ، سعودی عرب اور قرغیزستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور خادم الحرمین الشریفین کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن عبداللہ، وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر برائے زراعت وآبی وسائل انجینیر عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفضلی اور جمہوریہ قرغیزستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالرحمان بن سعید الجمعہ بھی موجود تھے۔دوسری طرف قرغیزستان کے صدر کے ہمراہ آنے والے وفد میں قرغز وزیر خارجہ ایڈاربیکوف چنگیز ازاماٹوپیچ، صدر نے مشیر برائے خارجہ امور صدیقوف ڈانیار پٹروچ، صدر کے پرنسپل سیکرٹرکینینباف الماز موقانویچ اور سعودی عرب میں قرغیزستان کے سفیر عبداللطیف جمعہ بایوف نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button