فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد عائشہ زہری کو خراج تحسین

0 37

فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد عائشہ زہری کو خراج تحسین

چیئرمین یونین کونسل لانڈھی ضلع نصیر آباد محمدحسن لہڑی کی گزارش پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد محترمہ انجینئر عائشہ زہری کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیر آباد عبدالمنان لاکھٹی کی سربراہی میں موضع خان واہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاگیا جس میں تحصیل لانڈھی کے مختلف دیہات سے غریب مریض مستفید ہوئے۔میڈیکل ٹیم نے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کیں اور قابل ڈاکٹروں نے مریضوں کامعائنہ اور ٹیسٹ بھی کئے۔تحصیلدارلانڈھی

قائم الدین نے مختلف دیہات سے مریضوں کو میڈیکل کیمپ میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے بوائز اور گرلزاسکولوں کے طلبا ء اور طالبات سے تعلیمی سوالات بھی کئے اور اُن کے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنرنصیرآباد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنصیر آباد اورچیئرمین یونین کونسل لانڈھی محمدحسن لہڑی کا شکریہ اداکیا جنہوں نے علاقہ کے غریب مریضوں کواُن کے قریبی گاؤں میں صحت کی سہولیات فراہم کیں اور اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اُن کے علاج معالجہ کیلئے ضلعی انتظامیہ اس قسم کے پروگرام منعقد کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.