پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری؛ اسپیکر قومی اسمبلی سمیت فریقین کو نوٹس
لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے 43 مستعفی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا اقدام معطل کررکھا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے نوٹیفکیشن نہ لگانے پر اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا اقدام معطل نہیں کیا ۔
عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرنے کے بعد مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔
بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن لف کردیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسپیکر کی جانب سے 42 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔