کوئٹہ میں کسٹمز کی بڑی کارروائی، 24 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 16 دسمبر 2025:
کوئٹہ میں کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 24 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔ یہ کارروائی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی ہدایات پر مختلف مقامات پر کی گئی، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی تعاون کیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان میں اسکمڈ ملک پاوڈر، آٹو اسپیئر پارٹس، فلیورڈ پان مصالحہ، پاور بینکس اور ایک ہینو ٹرک شامل ہیں۔ ٹیموں نے مختلف گوداموں پر چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا سامان برآمد کیا، جسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔
تمام ضبط شدہ اشیاء اور گاڑیوں کے خلاف کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ اور ٹیکس چوری جیسے جرائم قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں غیر قانونی تجارت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رہیں گے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
Comments are closed.