وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا رات گئے اچانک دورہ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے تناظر میں کزشتہ رات لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا رات گئے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی اور چلڈرن وارڈز سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں و تیمارداروں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے تیمارداروں کے زمین پر سونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال میں نئی پناہ گاہ کی فوری تعمیر کی بھی ہدایت کی۔ عوامی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے لواحقین کے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ علاج معالجے اور سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کینسر سے متاثرہ ایک بچے کے مفت علاج کا بھی اعلان کیا۔
Comments are closed.