• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

چین کی دوستی مضبوط معاشی تعلقات پر مبنی ہے جودن بہ دن مضبوط تر ہوتی جارہی ہے،صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی

web desk by web desk
December 16, 2019
in بلوچستان
0
چین کی دوستی مضبوط معاشی تعلقات پر مبنی ہے جودن بہ دن مضبوط تر ہوتی جارہی ہے،صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی

گوادر( این این آئی)صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ چین کی دوستی مضبوط معاشی تعلقات پر مبنی ہے جودن بہ دن مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے 150 بستروں پر مشتمل ہسپتال او ر ٹیکنیکل سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع میں قو نصلیٹ جنرل عوامی جمہوریہ چین مسٹر وانگ سمیت صوبائی وزیر ریونیو محمد سلیم کھوسہ وزیر اعلی کے مشیر برائے ماہی گیری حاجی محمد اکبر اسکانی رکن صوبائی اسمبلی مبین خلجی اور و دیگر پاکستانی و چینی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دئیے ہیں- چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کی مخلصانہ دوستی کی اعلیٰ مثال ہے- سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی معنوں میں خطے کی تقدیربدلے گی اور سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کادور شروع ہوگا ۔عوامی جمہور یہ حین کے تعاون سے 240 ملین آر ایم بی چینی کرنسی کی لاگت سے 150بیڈ ہسپتال جبکہ 87ملین آر ایم بی چینی کرنسی کی لاگت سے پاک چین دوستی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ جو دوسال کے مختصر مدت میں مکمل ہونگے ۔چین کے تعاون سے ٹیکنیکل سینٹر اور اسپتال کی تعمیر پاک چین دوستی کی اعلی مثال ہے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے ہنرمند افراد پیدا ہونے کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اس موقع پر چینی حکام نے کہا کہ چین گوادر کی ترقی اور خوشحالی کے بھر پور اقدامات کررہی ہے چین پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتی ہے گوادر میں ہنر مند افراد پیدا کرنے کے لیے ٹیکنیکل سینٹر اور صحت عامہ کی فراہمی کیلئے 150بیڈ کاہسپتال ل تعمیر کررہے ہیں۔

Previous Post

آرمی پبلک اسکول سانحہ کے شہدا آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،میر ضیاء اللہ لانگو

Next Post

آرمی چیف سے امریکی سینیٹر کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

Next Post
آرمی چیف سے امریکی سینیٹر کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی سینیٹر کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.