بلوچستان

آرمی پبلک اسکول سانحہ کے شہدا آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،میر ضیاء اللہ لانگو

کو ئٹہ( این این آئی) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول سانحہ کے شہدا آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں سانحہ آرمی پبلک اسکول نے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم کو متحداور یکجا کر دیا۔ میں سلام پیش کرتا ہوں ان مرد مجاہد سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوجنہوں نے بز دل دہشتگر د عناصر کو جہنم حاصل کیااسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے ایسے لوگوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہوتا جو معصوم لوگوں پر گولیاں برساتے ہیںہم آج بھی دشمن کے خلاف پْرعزم ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ،صوبائی حکومت قیام امن کے لیئے اپنی ذ مہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھارہے ہیں اور دہشتگردوں کو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لاکر سزادی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کیلئے صوبائی حکومت ،وفاقی حکومت، اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر خاطر خواہ اقد ا مات اٹھارہی ہے اوراس حوالے سے حکومت کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ جرائم میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف بلا تفریق اقدامات اٹھائیں اور کسی بھی جرائم پیشہ گروہ سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button