• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

وزیراعظم کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے، فردوس عاشق اعوان

web desk by web desk
December 16, 2019
in اہم خبریں, پاکستان
0
وزیراعظم کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے، دونوں ممالک ملک کیعوام کے باہمی مفاد میں وسیع البنیاد اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں،وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔پیر کو شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کا دورہ بحرین دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان کی بحرین کے قومی دن کے موقع پر گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعزاز دنیا اور خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار اور تشخص کا آئینہ دار ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی تعلقات کی مضبوطی اورباہمی تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔ انہوںنے کہاکہ بحرین کے ساتھ مشترکہ ثقافت، مذہب اور باہمی اعتماد پر رشتے قائم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک ملک کیعوام کے باہمی مفاد میں وسیع البنیاد اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بحرین میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین کی اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔

Previous Post

پانچ سال قبل اے پی ایس کے ننھے فرشتوں ، اساتذہ کے قتل عام کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی ، صدر مملکت

Next Post

سانحہ اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں جا سکتا، قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے،صادق سنجرانی

Next Post
سانحہ اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں جا سکتا، قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے،صادق سنجرانی

سانحہ اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں جا سکتا، قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے،صادق سنجرانی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.