نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، انڈونیشیا کے صدرِ کے دورہ پاکستان کے بعد صحت کے شعبے میں تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

26

 اسلام آباد۔16جنوری  :نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو یہاں انڈونیشیا کے صدرِ پرابووو سوبیانتو کے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے دورے کے بعد پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں صحت کے شعبے میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر غور کیا گیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیرِ صحت، معاونِ خصوصی برائے وزیرِ اعظم طارق باجوہ کے علاوہ وزارتِ خارجہ، وزارتِ قومی صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیان و انسانی وسائل کی ترقی کے سینئر حکام نے شرکت کی

Comments are closed.