ٹھٹہ پولیس کی ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ، امن و امان کی صورتحال برقرار
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ٹھٹہ | 16 جنوری 2026
ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ضلع ٹھٹہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
سنیپ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک افراد کو جدید سرچ ڈیوائسز کے ذریعے چیک کیا گیا، جبکہ موٹرسائیکلوں، رکشوں، مسافر وینز، بسوں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی بھی جامع تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران مختلف گاڑیوں سے ٹنٹڈ شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتاری گئیں۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر موجود مشکوک افراد کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔
تمام ایس ڈی پی اوز اپنے متعلقہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کے ہمراہ سنیپ چیکنگ کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ شہر کے اہم مقامات بالخصوص داخلی اور خارجی راستوں پر بھی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنا ہے۔
Comments are closed.