پشاور: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے اشتراک سے شیراز ارینا، ڈینز ٹریڈ سینٹر پشاور میں 21 تا 22 جنوری کو WEXNET-Peshawar کا انعقاد کیا جائے گا۔

22

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، مسٹری آف کامرس، حکومت پاکستان

پشاور میں WEXNET-Peshawar نمائش 21 تا 22 جنوری کو منعقد ہوگی

پشاور: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے اشتراک سے شیراز ارینا، ڈینز ٹریڈ سینٹر پشاور میں 21 تا 22 جنوری کو WEXNET-Peshawar کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں ٹی ڈی اے پی کے پشاور دفتر میں WEXNET-Peshawar سے متعلق ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ٹی ڈی اے پی کے افسران، ویمن چیمبر آف کامرس کے نمائندگان، خواتین کاروباری شخصیات، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء کو نمائش کے مقاصد، دائرۂ کار اور اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ WEXNET-Peshawar کا بنیادی مقصد خیبر پختونخوا میں خواتین کی زیر قیادت کاروباری اداروں کو فروغ دینا ہے، جس کے لیے انہیں مارکیٹ تک رسائی، کاروباری نیٹ ورکنگ اور تجارتی نمائش کا ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے۔ نمائش میں پاکستان بھر سے خواتین کاروباری شخصیات اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی، جن میں ہینڈی کرافٹس، ٹیکسٹائل، فیشن، قیمتی پتھر، فوڈ پروسیسنگ، زیتون اور زیتون سے تیار کردہ مصنوعات، فارماسیوٹیکلز، کاسمیٹکس اور ای کامرس کے شعبہ جات شامل ہوں گے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹی ڈی اے پی خیبر پختونخوا میں ایک جامع سالانہ کاروباری منصوبے پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت بین الاقوامی و مقامی نمائشوں کا انعقاد، برآمدات پر مبنی سیمینارز، ای کامرس کی استعداد بڑھانے کے اقدامات اور نیشنل ایکسپورٹرز ٹریننگ پروگرام (NETP) جیسے منصوبے شامل ہیں، جن کا مقصد صوبے کی برآمدی بنیاد کو مزید وسعت دینا ہے۔
مقررین نے کہا کہ خواتین کاروباری شخصیات ویلیو ایڈیشن اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، تاہم رسمی تجارتی پلیٹ فارمز تک ان کی رسائی اب بھی محدود ہے۔ WEXNET-Peshawar اس خلا کو پُر کرنے اور خواتین کو ملکی و بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
منتظمین کے مطابق اس نمائش میں خریداروں، برآمد کنندگان، تجارتی ماہرین اور عام شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

Comments are closed.