جگہ تبدیل کر کےروزانہ ایک لاکھ لیٹر جعلی دودھ بنانے والا یونٹ سیل

25

اسلام آباد15دسمبر

جگہ تبدیل کر کےروزانہ ایک لاکھ لیٹر جعلی دودھ بنانے والا یونٹ سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویجیلینس ٹیم کی ریکی کے بعد جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا، 2مرکزی ملزم گرفتار

50ہزار لٹر تیار جعلی دودھ، 105 بیگ پاوڈر اور 250ٹین آئل تلف، مقدمہ درج

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی سربراہی میں ٹیموں کا محمدی ٹاؤن کھنہ سیداں میں آپریشن

پنڈوریہ کے علاقے میں انکا یونٹ پہلے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے سیل کیا اس کے بعد ملزمان نے جگہ تبدیل کر کے نیا یونٹ لگایا

ملزمان روزانہ کی بنیاد پر 1لالھ لٹر جعلی دودھ تیار کر کے سپلائی کرتے تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈاتھارٹی

فوڈ سیفٹی ٹیموں اور ویجیلنس ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد گاڑیوں، سپلائر اور یونٹ کا پتہ لگایا، ڈاکٹر طاہرہ صدیق

ملزمان رہائشی علاقے میں چھپ کر اصل جیسا جعلی دودھ تیار کر رہے تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈاتھارٹی

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل، دودھ کا معیار مقرر کردہ معیار کے مطابق نہ تھا، ڈاکٹر طاہرہ صدیق

سیمپل ٹیسٹ میں دودھ میں پاؤڈر پانی اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ پائی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈاتھارٹی

دودھ کے نام پر سفید محلول کا دھندہ کرنے پر مقدمات درج کروائے جارہے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی

اسلام آباد میں ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی

دودھ سپلائرز مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں ہے، ڈاکٹر طاہرہ صدیق

Comments are closed.