وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

21

لاہور15 – دسمبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سطح سے فضا تک مار کرنے والے ایف ایم 90 این آر میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی اور میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کہا کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہر ہ کرکے اپنی برتری ثابت کر دی۔پاکستان کا بری، بحری اور فضائی دفاع اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ سمندری دفاع کے لئے پاک بحریہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

Comments are closed.