امریکی صدر کا بھارت کو ایف 35 سٹیلتھ طیارے دینے کا عندیہ

0 7

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں سال بھارت کو فوجی سازوسامان کی فروخت میں اربوں ڈالر کے اضافے سمیت ایف 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔

بی بی سے کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت سمیت تجارت، سکیورٹی اور امیگریشن سمیت بہت سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ رواں سال بھارت کو فوجی سازوسامان کی فروخت میں اربوں ڈالر کے اضافے سمیت ایف 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔

امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا بنایا ہوا یہ لڑاکا طیارہ ایف۔35 جوائنٹ سٹرائیک فائٹر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ایف 35 لڑاکا جیٹ ففتھ جنریشن کا سٹیلتھ لڑاکا جیٹ ہے اور اسے اپنی سپرسونک رفتار کے لیے جانا جاتا ہے ۔یہ دور فاصلے سے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

ایف 35 سی: طیاروں کی یہ سیریز امریکی بحریہ کا پہلا سٹیلتھ لڑاکا جیٹ اور دنیا کا واحد ففتھ جنریشن کا لڑاکا طیارہ ہے۔ انہیں خاص طور پر طیارہ بردار بحری جہاز کے آپریشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.