سی پی سی میں جامع اور سخت حکمرانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، چینی صدر
:چھیوشی میگزین کے شمارے میں چینی صدر کا ایک مضمون شا ئع ہو رہا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے ، چین نے پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو غیر متزلزل طور پر فروغ دیا ہے۔نظریاتی اختراعات ، عملی اختراعات اور ادارہ جاتی اختراعات کی سلسلہ وار کارمیابیاں حاصل کی ہیں اور پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کا نظام تشکیل دیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندر کچھ واضح مسائل ابھی تک بنیادی طور پر حل طلب ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کی جدوجہد میں اب بھی کام کی گنجائش ہے کیونکہ نئے حالات اور نئے مسائل مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ مضمون میں پارٹی نظام کی جامع اور سخت حکمرانی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔