چین ، افریقہ کے تعلقات نے بھرپور ترقی کی ہے، چینی صدر
:چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین ، افریقہ کے تعلقات نے بھرپور ترقی کی ہے،چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر نے 38 ویں افریقی یونین سربراہ اجلاس کےلیے مبارکباد کے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں چین اور افریقہ سمیت “گلوبل ساؤتھ” نمایاں طور پر ابھر رہا ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران افریقی یونین نے افریقی ممالک کو متحد کیا ہ، علاقائی اور عالمی چیلنجوں کا فعال طور پر جواب دینے اور افریقہ کی آوازبلند کرنے کی قیادت کی ہے، جس سے افریقہ کی بین الاقوامی حیثیت اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے افریقی ممالک اور عوام کی خودمختاری، ترقی اور احیاء کی راہ پر نئی اور بڑی کامیابیوں کے حصول میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔