چین کثیر القطبی نظام میں ایک اہم عنصر ہوگا، بدلتی ہوئی دنیا میں تعمیری قوت بننے پر مضبوطی سے قائم رہیں گے ، چینی وزیر خا رجہ
:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی اور چین کے خصوصی سیشن میں بدلتی ہوئی دنیا میں تعمیری قوت بننے پر مضبوطی سے قائم رہنےکے موضوع پر خطاب کیا۔
ہفتہ کو چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ دنیا کا کثیر القطبی ہونا نہ صرف تاریخ کا ایک ناگزیر عمل ہے بلکہ یہ ایک نئی حقیقت بنتا جا رہا ہے، مساوی اور منظم عالمی کثیر القطبی نظام کی تعمیر کو فروغ دینا صدر شی جن پنگ کا ایک اور اہم نظریہ ہے اور کثیر القطبی دنیا کے لیے ہماری پر خلوص توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین یقینی طور پر کثیر القطبی نظام میں ایک اہم عنصر ہوگا اوربدلتی ہوئی دنیا میں تعمیری قوت بننے پر مضبوطی سے قائم رہے گا۔ وانگ ای نے کثیر القطبی نظام کے بارے میں چین کے چار نکاتی نظریے کو بیان کیا۔