چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ سے یورپی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر اور مرسیڈیز بینز گروپ کے چیئرمین کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات

0 6

:چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے یورپی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر اور مرسیڈیز بینز گروپ کے چیئرمین اولا کیلینیئس سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ۔ چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر فریقین نے یورپی یونین کی چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی مخالف کیس نیز چین-یورپ آٹوموٹوو انڈسٹری تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے آٹوموٹوو انڈسٹری کے تعاون کی بنیاد مضبوط اور امکانات وسیع ہیں، چین مرسیڈیز بینز گروپ سمیت یورپی آٹوموبائل کمپنیوں کی چین میں سرمایہ کاری بڑھانے اور چینی مارکیٹ میں اپنی جڑیں گہری کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف کیس کا مناسب حل چین اور یورپ دونوں کے مفادات اور اس صنعت کی عام توقعات کے مطابق ہے۔انہوں نےاس امید کا اظہار کیا کہ یورپی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور مرسیڈیز بینز گروپ مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.