عبدالعلیم خان کی 15خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو دادشجاعت،شہدا کو خراج عقیدت

0 7

:وفاقی وزیر مواصلات و صدراستحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان نے شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنتہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران15 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر داد شجاعت دی اور جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسن ارشف اور ان کے تین ساتھیوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے سیکیورٹی اداروں کو شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنة الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں 15 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر داد شجاعت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا نے وطن سے محبت کا عہد وفا کیا ہے، یہ شہادتیں شجاعت کی داستانیں ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے، جانوں کے نذرانے دینے والے دھرتی کے قابل فخر سپوت ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.