بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر و صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے اپنے ایک بیان میں ان تمام قابل صد احترام احباب و گراں قدر شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے
کراچی 14 دسمبر 2025۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر و صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے اپنے ایک بیان میں ان تمام قابل صد احترام احباب و گراں قدر شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بیماری کے ان ایام میں ہسپتال اور گھر میں ان کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ میرے ان تمام بہی خواہوں میں گورنر و وزیر اعلیٰ بلوچستان، نواب, سرداران کے علاؤہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹرز، علماء کرام، صحافی، وکلاء، پارٹی اراکین و دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف انکی عیادت کی بلکہ اپنے خصوصی دعاؤں میں بھی انہیں یاد کیا، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صحت و تندرستی ہزار نعمت ہے لیکن بیماری اور تکلیف کے دوران آپ کے چاہنے والے جب آپ کی صحت، تندرستی اور زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں تو اس نہ صرف بیمار بندے کو حوصلہ ملتا ہے بلکہ اس کی جلد صحتیابی میں بھی دوستوں کی کاوشوں کا زیادہ عمل دخل ہوتا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ وہ اللّٰہ پاک کی مہربانی سے بہت زیادہ بہتر محسوس کر رہے ہیں اور انشاء اللّٰہ جلد اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کیلئے اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں گے ۔
Comments are closed.