اہم خبریںشوبز

رمشاخان نے فریدہ خانم کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کیلئے’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ ریکارڈ کروادیا

لاہور(این این آئی)نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ رمشا خان نے فریدہ خانم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ان کا معروف سونگ’’آج جانے کی ضد نہ کرو‘‘ ریکارڈ کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں مکمل کی گئی جس کا میوزک مبشر پبی نے ترتیب دیا تھا۔ایک ملاقات کے دوران رمشا خان نے بتایاکہ وہ میڈم فریدہ خانم جی کی بہت بڑی فین ہیں اور اکثر تقریبات میں ان کے گیت گاتی رہتی ہیں انہو ں نے کہاکہ ’’آج جانے کی ضد نہ کرو‘‘ بھی ان کے فیورٹ گانوں میں سے ایک ہے جسے انہوں نے آج ریکارڈ کروادیا ہے انہیں امید ہے کہ مبشر پبی کا مسحور کن میوزک ان کے پرستاروں کو بہت پسند آئیگا۔رمشاخان نے مذیدکہاکہ بہت جلد اس کی ویڈیو تیار کی جائیگی اور اسے مبشر پبی کے آفیشل یوٹیوب چینل اوردیگرسوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔رمشا خان ان دنوں فلموں کی پلے بیک سنگنگ کے ساتھ ساتھ بہت سارے ڈراموں کے لیئے OSt بھی ریکارڈ کروا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button