تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صبرزودا عمومالی عبدالرحیم کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات

18

14 نومبر 2025

تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صبرزودا عمومالی عبدالرحیم کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات

پاکستان تاجکستان کے ساتھ معاشی و دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے: صدر آصف علی زرداری

صدرِ مملکت نے تاجکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طاہر، کرنل رسول زادہ کریم عبد الرسول، میجر جنرل حاکمزادہ ظریف یونسی اور میجر جنرل امان الّلہ زادہ امین جان امان الّلہ بھی وفد میں شامل تھے۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں: صدر آصف علی زرداری

پاکستان تاجکستان کے ساتھ سیاسی، ثقافتی اور عوامی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے: صدر زرداری

تاجکستان وسطی ایشیا کا دروازہ ہے: صدر زرداری

پاکستان تاجکستان کیلئے سمندر تک رسائی کا راستہ ہے: صدر زرداری

کاسا ۱۰۰۰ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہیں: صدر مملکت

خطے میں امن، استحکام اور باہمی رابطوں کے فروغ میں دونوں ممالک کا کلیدی کردار ہے: صدر زرداری

گفتگو کے دوران تعلیم، توانائی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

اعلی سطح کے دفاعی قیادت کے مسلسل رابطوں کی وجہ سے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو ایک نئی جہت ملی ہے: صدر آصف علی زرداری

سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Comments are closed.