پارلیمانی قیادت کی بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر ملاقات

22

اسلام آباد، 13 جنوری: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ملاقات میں بلوچستان میں خواتین و نوجوانوں کے حقوق، سماجی ترقی، انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

Comments are closed.