پاکستان میں پہلا بین الاقوامی مقابلہ قراءت، 24 تا 29 نومبر، وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام
اسلام آباد، 12 نومبر 2025 (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ)
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے او آئی سی رکن ممالک کے قراء کے مابین پاکستان کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ قراءت 24 سے 29 نومبر تک منعقد کیا جا رہا ہے۔
ترجمان وزارت کے مطابق افتتاحی تقریب اور چار روزہ مقابلہ نمل یونیورسٹی، اسلام آباد میں منعقد ہو گا، جبکہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 29 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔
یہ تاریخی مقابلہ اسلامی دنیا کے قراء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا، جس کا مقصد قرآنِ کریم کی تعلیمات کو فروغ دینا اور قراءت کے فن کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے تمام میڈیا نمائندگان، رپورٹرز اور کیمرہ جرنلسٹس سے درخواست کی ہے کہ کوریج، اسپیشل رپورٹس یا شرکت کے خواہشمند افراد اپنے نام، قومی شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر اور ادارے کا نام آج ہی وزارت کو بھجوا دیں تاکہ ان کی رجسٹریشن مکمل کی جا سکے۔
یہ مقابلہ پاکستان کی تاریخ میں قراءت کے فروغ کے حوالے سے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
Comments are closed.